مومنوں بولو بولو بصد احترام
ربی صلی وسلم علیہ مقام
ورسول خدا ورسول انعام
ان پہ لاکھوں کروڑوں درود اور سلام
برتر و محترم ہیں مکرم ہیں وہ
پیکر حسن و نور مجسم ہیں وہ
سب رسولوں میں ہے جس کا اعلی مقام
ان پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
جس نے لا کر کہ وحدت کا مژدہ دیا
جس کا قرآن ہے سر بسر معجزہ
عرش پر جو خدا سے ہوا ہم کلام
ان پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
آئے جبریل لینے در باب پر
خیر مقدم ہوا ہفت افلاک پر
سوئے عرش بریں تھے جو محو خرام
ان پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
آمنہ بی بی کے ہیں وہ لخت جگر
حضرت مطلب کے وہ نور نظر
جس کا داعی حلیمہ کے گھر تھا قیام
ان پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
جس کی آمد سے جنت بنائی گئی
واسطے جس کے دنیا سجائی گئی
جس نے آکر کیا پاک بیت الحرام
ان پہ لاکھوں کروڑوں درود و سلام
No comments:
Post a Comment