Thursday, February 2, 2017

آنکھ کھولو اٹھو یاد رب کو کرو

خواب غفلت میں سوئے ہوئے مومنوں
عیش و عشرت بڑھانے سے کیا فائدہ
آنکھ کھولو اٹھو یاد رب کو کرو
عمر یونہی گنوانے سے کیا فائدہ

اپنے رب کو جوانی میں بھولا ہے تو
اور طاقت کے بوتے پہ پھولا ہے تو
جب جوانی ڈھلے گی تو پچھتائے گا
ایسے رونے رلانے سے کیا فائدہ

تھا حکومت کا فرعون کو بھی نشہ
ظلم پر ظلم خلقت پہ کرتا رہا
جب سمندر میں ڈوبا تو کہنے لگا
اس حکومت کو پانے سے کیا فائدہ

کتنا معروف قصہ ہے شداد کا
روح جب اس کے تن سے نکالی گئی
مرتا مرتا وہ لوگوں سے کہتا گیا
ایسی جنت بنانے سے کیا فائدہ

مالداری میں مشہور قارون تھا
وہ مخالف تھا موسی و ہارون کا
جب زمیں میں دھنسایا تو کہنے لگا
ایسے بے جا خزانے سے کیا فائدہ

قابل ذکر قصہ ہے نمرود کا
وہ بھی انکار کرتا تھا معبود کا
اس کے بھیجے کو مچھر نے کھا کر کہا
یوں بڑائی جتانے س کیا فائدہ

اپنی شہرت پہ محسن نہ تو یوں مچل
ایک دن آ دبوچے گی تجھ کو اجل
روح کو صاف کر نیک اعمال کر
جسم ظاہر بنانے سے کیا فائدہ




No comments:

Post a Comment