Thursday, November 23, 2017

رسول خدا کا مقام اللہ اللہ

رسول خدا کا مقام اللہ اللہ

خدا خود کرے احترام اللہ اللہ

بتوں کی محبت تھی گھٹی میں جن کی

گزرتی تھی عمر خون و خنجر یں جن کی 

میرے کملی والے کی آمد کے صدقے 

بنے وہ جہاں کے امام اللہ اللہ

نہ تھی آدمیت نہ انسانیت تھی

نہ تھا دین باقی نہ وحدانیت تھی

گھٹا ٹوپ ظلمت کی تاریکیوں میں

جو چمکا وہ ماہ تمام اللہ اللہ

یہ فیضان رحمت ہے خیر البشر کا

جو معروف قصہ ہے حضرت عمر کا 

عمر اونٹنی کی نکیل آگے کھینچے 

سواری پہ بیٹھے غلام اللہ اللہ

جو درگور کرتے تھے خود لڑکیوں کو

سمجھتے تھے منحوس جو عورتوں کو

محمد کی آمد کے صدقے میں ان کو

ملا زندگی کا نظام اللہ اللہ

درود و سلام آپ پر ہوں ہزاروں 

کہ نام ہے بعد از خدا ان کا محسن 

نبی اور ملائک بھی پڑھتے ہیں جس پر

ہزاروں درود و سلام اللہ اللہ



No comments:

Post a Comment