Wednesday, April 1, 2015

Dar e nabi ki taraf chala hu

در نبی کی طرف چلا ہوں(5 )
بدن پہ چادر ہے آنسوؤں کی
لہو میں لذت ہے راستوں کی
بغیر خوشبو مہک رہا ہوں

در نبی کی ... (2)

طواف کعبہ تها فرض مجهہ پر
در نبی کا ہے قرض مجهہ پر
سمٹ کے سایہ فگن ہوا ہے
جہان کا طول و عرض مجهہ پر
شریکِ رفتار جو رہے ہیں
وہ فاصلے ختم ہو رہے ہیں
میں آج سے اپنی ابتدا ہوں
درنبی کی طرف چلا ہوں (1)

دکهائی دینے لگا مدینہ
مثال در کهل رہا ہے سینہ
ہوائیں حوروں کے دم سے جیسی
فضائیں خلدبریں کا زینہ
کهلے ہوئے بازوءوں سی راہیں
ہر اک مسافر کو اتنا چاہیں
کہ ان کی چاہت پہ مر مٹا ہوں
در نبی کی طرف چلا ہوں.(1)

یہ ساعتیں قیمتی بهی آئیں
کہ حاضری کو چلی جدائی
دهڑک رہے ہیں حواس خمسہ
لرز رہے ہیں برہنہ پائی
بہشت عالم ہے یہ علاقہ
قدم قدم نقش پائے آقا
زمیں کے شیشے میں دیکهتا ہوں
در نبی کی طرف چلا ہوں. (1)

در نبی پر پہنچ گیا ہوں (4)
یقیں ہوائی سا ہے گماں پر
زمین پر ہوں کہ آسماں پر
میں ہوں نہیں ہوں جو ہوں تو کیا ہوں
در نبی پر پہنچ گیا ہوں.(1)

یہ رنگ نام و نمود میرا
نہ سایہ ہست و بود میرا
کهنک کهنک نور مصطفی سے
پگھل رہا ہے وجود میرا
جمال سرکار ذوفشاں ہے
نگاہ بهی درمیاں کہاں ہے
سراپا آنکهیں بنا ہوا ہوں
در نبی پر پہنچ گیا ہوں .(1)

یہ دید معراج ہے نظر کی
یہی کمائی ہے عمر بهر کی
رئیس لیل و نہار ٹهہرا
طلب ہو کیا مجهہ کو مال و زر کی
شعور و عرفان و آگہی سے
خزانہء جلوہء نبی سے
تجوریوں کی طرح بهرا ہوں
در نبی پر پہنچ گیا ہوں. (1)

یہ روضہء شاہ انبیاء ہے
کہ کرسی و عرش کبریا ہے
بندها ہے درباریوں کا تانتا
عجیب انداز تخلیہ ہے
بغیر اجازت ہو باریابی
سیاہیء دل ہو آفتابی
میں زنگ خوردہ چمک اٹها ہوں
در نبی پر پہنچ گیا ہوں.(1)

در نبی سے پلٹ رہا ہوں.(4)
زمین ہے میرے سر پہ جیسی
ٹهہر گئی روح در پہ جیسی
بدن کے ہمراہ چل پڑا ہوں
در نبی سے پلٹ رہا ہوں.(1)

میں یوں دیار نبی سے نکلا
کہ جیسے شعلہ کلی سے نکلا
لئے ہوئے رحمتوں کے سائے
میں حلقہء روشنی سے نکلا
اگرچہ پی آیا ہوں سمندر
مگر بڑی تشنگی ہے اندر
میں خوش ہوں لیکن بجها بجها ہوں
در نبی سے پلٹ رہا ہوں.(1)

دوبارہ جانے کی آرزو ہے
کہ خود کو پانے کو آرزو ہے
جو حج پہ احرام باندھتے ہیں
پہن کے آنے کی آرزو ہے
جو کوئے آقا کی دے گواہی
اسی کفن میں مروں الہی
تڑپ ہوں فریاد ہوں دعا ہوں
نبی نبی پهر پکارتا ہوں
نبی نبی نبی نبی نبی نبی نبی نبی(16)

2 comments:

  1. SubhanAllah. MashaAllah.. Buhat khoob buhat hi umdah.. :'(

    ReplyDelete
  2. SubhanAllah. MashaAllah.. Buhat khoob buhat hi umdah.. :'(

    ReplyDelete